22 اپریل 2018 - 15:07
کوئٹہ: تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ دو شیعہ رہنماء شہید، ایک زخمی

کوئٹہ مغربی بائی پاس کے قریب فائرنگ سے 2 شیعہ رہنماوں شہید ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مغربی بائی پاس پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے علی رضا اور سید زمان شہید ہوگئے ہیں۔

شہید علی رضا بلوچستان شیعہ کانفرنس کے سیکورٹی انچارج اور سید زمان شہداء ویلفیئر آرگنائشن کے ممبر تھے، جبکہ زخمی ہونے والی سفر علی کا تعلق بھی بلوچستان شیعہ کانفرنس سے ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں گذشتہ دو ماہ سے ٹارگیٹ کلنگ میں شدت آگئی ہے، جبکہ کزشتہ ہفتہ ہی ایک مومنین کو انکی دکان پر فائرنگ سے شہید کردیا گیا تھا۔

........

/169